مشرقی وسطی میں اسلام کے محافظ ہی اسلام کی تباہی کے ذمہ دار۔ ویڈیو

ایتھوپیائی صدر عبدی محمود نے ملک میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پچھلے ہفتہ میں نے متحدہ عر ب امارات کے صدر شیخ زاہد النہیان کو فوج کیاتھا اور میں نے انہیں بتایا کہ ایتھوپیامیں وہ اپنے مرکز قائم کریں‘ جس کے جواب میں شیخ زاہد نے کہاکہ ہم مرکز قائم کریں گے اور اسلامی تعلیم سے ایتھوپائی عوام کو ہمکنار کریں گے ‘

مگر میں نے انہیں برجستہ جواب دیتے ہوئے کہاکہ آپ سے اسلامی تعلیم حاصل کرنے کی ہمیں ضرورت نہیں ہے کیونکہ آپ لوگوں نے اسلامی تعلیما ت کو فرامو ش کردیاہے ‘ جس طرح کی زندگی اور حالات سے آپ لو گ دوچار ہیں اس کو اسلام نہیں کہتے ۔

ایتھوپائی صدر نے متحدہ عرب امارات کے صدر سے بذریعہ فون ہوئی بات چیت کا خلاصہ کرتے ہوئے کہاکہ میں انہیں بتایا کہ اسلام امن کا پیغام عام کرنے والے مذہب کا نام ہے۔ مگر مشرقی وسطی‘ لیبیا‘ سرایا اور دیگر ممالک میں جس طرح کا جنگ وجدال چل رہا ہے وہ اسلامی تعلیمات کے عین خلاف ہے ۔

آپ لوگوں نے اسلامی تعلیمات کو فراموش کردیا اور جس تعلیم پر آپ لوگ عمل کررہے ہیں‘ وہ ہم نہیں سیکھ سکتے۔ آپ صرف عربی سیکھانے کے مراکز قائم کریں تاکہ مذہب اسلام کوسمجھنے میں ہمیںآسانی ہوسکے۔

اسلام کو اپنے ہاتھوں سے تباہ کیاجارہا ہے ‘ اسلام کے پیغام امن کو فرامو ش کردیاگیا ہے۔ اس پر توجہہ کی ضرورت ہے۔