مشرقی روس کے جنگل میں مہیب آگ

ماسکو ۔ 9 مئی (سیاست ڈاٹ کام) روس کے علاقہ میں 58000 ہیکٹرس پر پھیلے جنگلات میں جنگل کی آگ بھڑک اٹھی ہے۔ اس آگ کی وجہ سے اطراف و اکناف کے چھوٹے چھوٹے مواضعات کو خطرہ پیدا ہوگیا ہے۔ حکام بچوں اور سینئر سٹیزنس کا اس مقام سے تخلیہ کروا رہے ہیں۔ روسی حکومت کی ایجنسی نے بتایا کہ جنگل کی آگ بجھانے کیلئے فضائی تحفظ کا استعمال کیا جارہا ہے۔