موریگاؤں: بی ڈی او افیسر کے مطابق آسام کے ناگون ضلع کے ایک جونیر انجینئر بی جے پی رکن اسمبلی کے پیر پکڑ کر معافی مانگی کیونکہ اس نے دفتر کے راستے میں کھڑے رکن اسمبلی کی کھڑی کار ہٹایا تھا
۔ذرائع کے مطابق رکن اسمبلی نے بی ڈی او دفتر کا اچانک معائنہ کرنے کے پہنچے تھے جبکہ ڈیوٹی پر متعین جے ای نے راستے میں کھڑی رکن اسمبلی کی کار کو ہٹایا ۔داس کے برہم حامیوں نے واقعہ کی اطلاع انہیں دی ‘ بتایاجارہا ہے کہ بی جے پی ایم ایل اے ویڈیو میں کلپ میں انجینئر کو گالیاں دیتے ہوئے دیکھائی دے رہے ہیں جو رکن اسمبلی کے پیرچھو کر معافی مانگ رہا ہے۔
عہدیداروں نے بتایاکہ سارا واقعہ ٹی وی نیوز کیمرے میں قید ہوا اور چشم دیدوں کے سامنے جینتی داں ‘ جونیر انجینئر کوتھیاتولی ڈیولپمنٹ بلاک ناگون ضلع رکن اسمبلی راہا اسمبلی حلقہ ایم ایل اے دیبویشوار داس کے بلاک ڈیولپمنٹ افس ( بی ڈی او)میں پیر پکڑ پر معافی ما نگ رہا ہے
۔تاہم ‘ رکن اسمبلی داں نے میڈیا کے سامنے جی ای کے پیرپکڑ کر معافی مانگنے کے واقعہ سے انکار کیا۔