مسلکی تفرقات ہندوستانی مسلمانوں کے زوال کی وجہہ ۔ رپورٹ۔ ویڈیو

ایک خانگی ٹیلی ویثرن کا تجزیہ کے ہندوستانی مسلمانوں کے مسلکی تفرقات انہیں تباہی کی طرف لے جارہے ہیں بہت حد تک حقیقت او رسچ ثابت ہوتادیکھائی دے رہا ہے۔

ہندوستان کی آزادی میں مسلمانوں کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں‘ حالانکہ انگریزوں کے دور حکمرانوں میں مسلمانوں کا تعلیمی‘ معاشی اور سیاسی موقف بہت شاندار تھا اس کے باوجود بھی مسلمانوں نے بڑے پیمانے پر جنگ آزادی میں حصہ لیااور جام شہادت نوش کرتے ہوئے مادر وطن کی آزادی کے پودے کو آپنے خون سے سینچا ۔

 

مگر آزادی کے بعد سے لے کر آج کی تاریخ تک جس کے طرح حال وماحول کامسلمانوں کو سامنا کرنا پڑرہا ہے اور راجندر سنگھ سچر او رجسٹس رنگناتھ مشرا کمیشن کی رپورٹ سے جو باتیں سامنے ائی ہیں اس سے صاف ظاہر ہے کہ ہندوستانی مسلمانوں کی اکثریت پسماندگی کا شکار طبقات سے بھی خراب حالت میں زندگی گذار رہے ہیں۔ اس کی اہم اور اصل وجہہ مسلمانوں کے درمیان کا داخلی خلفشار ہے۔

مسلمانوں ایک پرچم تلے آنے کے بجائے سیاسی طور پر جہاں پر مختلف سیاسی جماعتوں او رتنظیموں میں منقسم ہیں وہیں مسلکی اعتبار سے ایک دوسرے پر سبقت لے جانے کی جستجو اپنی ہی مسلما ن بھائی حقا رت کی نظر سے دیکھنے کاکام کررہے ہیں۔

مسلمانوں کی آپسی پھوٹ سیاسی شعبہ میں قوم کی پسماندگی کا سبب بن رہی ہے۔ اس کو اچھی طرح سمجھ لیناچاہئے کہ مسلمان ’’ ایک ہی صف میں کھڑے ہوگئے محمود او رایاز ‘ نہ کوئی بند ہ رہا او رنہ کوئی بندہ نواز ‘‘ کا علمبردار ہے۔

مگر ہندوستان کے مشرق‘ مغرب ‘ شمال او رجنوب میں رہنے والا مسلمان کلمہ کے بنیاد پر متحد ہونے کے بجائے علاقائی دواپیج اور مسلکی اختلافات کا شکار ہے۔مسلمانوں کو چاہئے کہ اپنے ماضی کااحیاء عمل میں لانے کے لئے مسلکی اختلافات کو ختم کرتے ہوئے کلمہ کی بنیاد پر ایک ہوجائیں۔جو آج کے دور کی اہم ضرورت بھی ہے۔ پیش ہے ویڈیو