مسلم مزدور افرازل کی بیوہ نے مقدمہ مالدہ منتقل کرنے کی درخواست کی

سپریم کورٹ میں گلبہار بی بی نے راجستھان پولیس پر تعصب اور جانبداری کا الزام عائد کیا‘ تفتیش کسی قومی ایجنسی سے کرانے کا مطالبہ
نئی دہلی۔ راجستھان میں مالدہ کے ایک مسلم مزدور افرازل کو بیہمانہ طور پر ہلاک کئے جانے کے معاملہ میں راجستھان پولیس کے تعصب اجاگر ہونے کے بعدہلاک شدہ کی اہلیہ گلبہار بی بی نے سپریم کورٹ میں عرضی دائرکرکے اس مقدمہ کو مالدہ منتقل کئے جانے کی درخواست کی ہے۔

سپریم کورٹ نے گلبہار بیبی کی عرضی پر نوسٹ جاری کرتے ہوئے اس سلسلہ میں مد علیہان کو جواب دینے کی ہدایت دی ہے او راسی کے ساتھ معاملہ کی سماعت اپریل تک ملتوی کردی گئی ۔ قابل ذکر ہے کہ 6ڈسمبر 2017کو ملزم شمبھولال ریگر نے ملک کے اندر مسلمانوں کے خلاف نفرت کا ماحول کے زیر اثر مالدہ سے تعلق رکھنے والے مسلم مزدور افرازل کو کلہاڑے سے وار کرکے قتل کرنے کے بعد اس کی لاش کو آگ لگادی ‘ جبکہ اس سارے واقعہ کی ویڈیو ریکارڈنگ کرکے واٹس ایپ کے ذریعہ وائیرل کردی گئی تھی۔

واٹس ایپ پر ویڈیو شیئر کیاگیا جس میں ملزم شمبھولال کو مسلمان مزدور کوقتل کرتے ہوئے اور بعدازاس اس کی لاش کو آگ لگاتے ہوئے دکھایاگیاتھا۔ قاتل نے مسلم مزدو ر کو’لوجہاد‘ کے الزام میں قتل کرنے کا دعوی کیاتھا ‘ ویڈیو ز میں ملزم کی جانب سے لگائے جانے والے نعرے بھی سنے جاسکتے ہیں کہ اس نے ہندوخواتین کو ’لوجہاد‘ کے تحت مسلمان ہونے سے بچالیا۔ سپریم کورٹ نے کہاکہ اگرچہ اس وقت مقدمہ کو راجستھان سے مالدہ منتقل کیاجائے گا ‘ تاہم اگر عرضی گزار مقدمہ کی تفتیش سے مطمئن نہیں ہے تو بع میں اس پر غور کیاجاسکتا ہے۔

گلبہار بی بی نے اپنی عرضی میں کہاہے کہ راجستھان پولیس نے اس معاملے کی تفتیش نفرت پر مبنی جرم کے نظریہ سے نہیں کی ہے ۔علاوہ ازایں اس میں دوگروپ کے مابین مذہب کی بنیاد پر منافرت کے لئے تعزیرات ہند کی دفعہ 153اے کو شامل نہیں کیا ے جس کی وجہہ سے قصور وار پر مقدمہ نہیں چل سکے گا۔ گلبہار بی بی نے اس پورے معاملہ کی جانچ کسی آزاد قومی ایجنسی سے کرانے کا مطالبہ کرتے ہولے وہاٹس ایپ سے فرقہ وارنہ نوعیت کے سبھی ویڈیوز ہٹانے کا بھی مطالبہ کیاہے۔

مرکز سے مطالبہ کیاگیا ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنانے کے واٹس ایپ پر اس طرح کے ویڈیو کو ڈاؤن لوڈ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے۔ سپریم کورٹ کی عرضی میں یہ بھی کہاگیا تھا کہ ان عوامل کی جانچ کی جائے جس کی وجہہ سے ملزم شمبھولال ریگر اس قسم کے وحشیانہ جرم کا مرتکب ہوسکا۔ میٹیا سے بات چیت کرتے ہوئے گلبہار کے جونیر وکیل فضیل احمد ایوبی نے کہاکہ اس وحشیانہ قتل کے پس پردہ بڑی سازش کو بے نقاب کرنے کے لئے جانچ کی ضرورت ہے۔