مسلم لیگ لیڈر اور سابق مرکزی وزیر ای احمد کا انتقال

نئی دہلی:سابق مرکزی وزی اور انڈین یونین مسلم لیگ کے قائد ای احمد کا آج صبح قلب پر حملے کی وجہہ سے انتقال ہوگیا۔

ایک سینئر ڈاکٹر نے اس بات کی تصدیق بھی کی ہے۔

ای احمد 78سالہ کا آر ایم ایل اسپتال میں رات 2:15منٹ کو انتقال ہو اجو قلب پر حملے کے بعد دواخانہ میں زیرعلاج تھے اور انہیں مصنوعی تنفسی آلات پر رکھا گیا تھا۔

ایک سینئر آر ایل ایم ڈاکٹر نے پی ٹی ائی سے کہاکہ ’’ ای احمد کا رات2:15کو انتقال ہوگیا ہے۔

اور اے ائی ائی ایم ایس اسپتال کو ان کی نعش منتقل کی گئی تاکہ مسخ ہونے سے بچانے کے لئے وہاں محفوظ رکھا جاسکے کیونکہ آر ایم ایل میں یہ سہولت دستیاب نہیں ہے۔

آج شام تک ای احمد کی نعش کو کیرالا منتقل کیاجائے گا۔کل ایوان پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے دوران صدر جمہوریہ کے خطاب کے وقت کیرالا کے ملاپورم کے رکن پارلیمنٹ قلب پر دورے کا شکارہوئے تھے۔