نئی دہلی: روزہ اور سخت دھوپ کے باوجود آج زبردست رائے دہی دیکھی گئی ہے۔ لوگ صبح سے ہی قطار میں کھڑا ہونا شروع کردئے تھے۔ رائے دہندوں نے کہا کہ چاہے کچھ بھی ہوجائے ہم اپنے حق رائے دہی کے استفادہ سے منہ نہیں موڑیں گے۔ رائے دہندوں کیلئے نہ تو دھوپ سے بچنے کیلئے شامیانہ نصب کئے تھے اور نہ پینے کیلئے پانی کاانتظام کیا گیا تھا۔ لوگ بالخصوص مسلمان رائے دہی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لئے ہیں۔
برسر اقتدار حکومت سے بیزار ہوچکے لوگ اپنے فیصلہ سے کسے منتخب کرتے ہیں یہ ۳۲/ مئی کے دن ہی پتہ چلے گا۔