ممبئی( ناگپور): مسلمانوں کو تحفظات فراہم کیاجائے جبکہ مسلمانوں کو تحفظات فراہم کرنے کی اجازت ہائی کورٹ نے بھی دی ہے اسکے باوجود حکومت مراٹھا ریزرویشن کی منظوری کے لئے تو تیار ہے لیکن مسلمانوں کے ریزرویشن کو قانی دائراختیار سے با ہر بتاکر مسلمانوں کو تحفظات سے محروم کرنے کی کوشش کررہی ہے۔
مسلمانوں کو جب تک ریزرویشن نہیں ملتا‘ سماج وادی پارٹی اس کے خلاف تحریک چلائے گی اس قسم کا اظہار خیال یہاں ناگپورودھان بھون کی سیڑھیوں پر ہاتھوں میں بینر لیکر کھڑے سما ج وادی پارٹی رہنما ورکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی نے کیا۔مذکورہ بیانر پر تحریر تھا کہ مہارشٹرا کے مسلمانوں کو تحفظات دو۔
ابوعاصم اعظمی نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ جب ہائی کورٹ مسلمانو ں کو تحفظات فراہم کرنے پر رضا مندہے توسرکارمسلمانوں کو اس سے دور کیوں کررہی ہے۔اس سے قبل تمام کمیشنوں کی سفارشات میں بھی مسلمانوں کو ریزرویشن دئے جانے کی کی سفارش کی گئی ہے۔
انہوں نے کہاکہ مراٹھا ریزرویشن کے ساتھ مسلمانوں کو بھی تحفظات فراہم کئے جائیں‘ اس پراسمبلی میں کوئی بحث کی گنجائش نہیں ہے بلکہ سرکاری کو خود قانون بناکر مسلمانوں کو تحفظات فراہم کرنا چاہئے۔
انہوں نے بتایا کہ مسلمانوں ہر سطح پر پسماندہ ہے اس لئے تحفظات فراہم کرنا سرکاری ذمہ داری ہے ایسے میں حکومت مسلمانوں کے ساتھ متعصبانہ رویہ اختیار کئے ہوئے ہے لیکن اس کے خلاف سماج وادی پارٹی عوامی تحریک شروع کریگی ۔
انہوں نے کہاکہ مسلم ریزرویشن کا مطالبہ اب زور پکڑتاجارہا ہے اور اس کے باوجود سرکار مسلمانوں کو ریزرویشن دینے سے ٹال مٹول کررہی ہے ۔