مسلم دوست کے ساتھ چائے کی چسکیاں لینے پر بی جے پی لیڈر نے تمانچے رسید کئے۔ نٹیزن کا ردعمل

نئی دہلی۔ایک ویڈیو جو وائیرل ہورہا ہے جس میں بی جے پی ویمن وینگ علی گڑ کی لیڈر سنگیتا وارشانی بتایاجارہا ہے کہ ایک لڑکی کو تمانچے رسید کررہے ہیں جس کا تعلق ہندوکمیونٹی سے ہے اور وہ سوال پوچھ رہی ہے لڑکی کے مسلم دوست سے رشتہ کے متعلق۔

اس ویڈیو میں بی جے پی لیڈر چلا رہی ہے کہ’’ تو زیادہ بڑی ہوگئی‘ تیرے کو اتنا سمجھ نہیں ہے کون ہندو ہے کون مسلمان ہے‘‘۔

مبینہ ہند و مسلم جوڑا یوپی چیف منسٹر یوگی ادتیہ ناتھ کے دورے کے ہندویوا واہنی کی توجہہ بھی اپنی جانب توجہہ مبذول کروائی‘ جس کے کارکنوں نے انہیں دیکھا اور پولیس اسٹیشن لے گئے۔

ٹائمز آف انڈیا کی خبر کے مطابق ہندویوا واہنی کے لوگوں کا کہناتھا کہ ’’ یہ لوگ برسرعام غلط کام کررہے تھے‘‘

اس کے علاوہ لڑکی نے سوال کے جواب میں اس بات کو قبول کیا ہے کہ وہ لڑکے سے محبت کرتی ہے اور اس نے یہ بھی کہا کہ وہ بالغ ہے۔

واقعہ کے متعلق ٹی او ائی نے وارشاوانی کے بیان کو کچھ اس طرح شائع کیا ہے کہ’’ ان لوگوں پر بھروسہ نہیں کیاجاسکتا۔

اس قسم کے تعلقات کو کیا کہتے ہیں یہ سب جانتے ہیں‘‘۔ سوشیل میڈیا صارفین نے اس عمل پر شدید ردعمل پیش کرتے ہوئے مذکورہ لیڈر کی فوری گرفتار ی کا مطالبہ کیا۔

https://www.youtube.com/watch?v=sTbv_InxoS8