مسلم دلت اتحادکے تائیدی مائیتری داس نے ایفلو انتخابات میں کامیابی حاصل کی

حیدرآباد۔ آزادامیدوار مائیتری داس جس کو اسٹوڈنٹ فار سوشیل جسٹس( ایس ایس جے) جو قبائیلی‘ دلت ‘ مسلم اور بہوجن اسٹوڈنٹس کا مشترکہ فورم کی تائید حاصل تھی نے انگلش اینڈ فارن لینگوئج یونیورسٹی اسٹوڈنٹ الیکشن ( ایفلو)میں اپنی جیت درج کرائی ہے۔

دکن کرانیکل کی خبر کے مطابق چہارشنبہ کے روز منعقد ہوئے انتخابات میں یو بی ای جس کو اے بی وی پی کی تائید حاصل تھی کہ ایس ایس جے اور آزاد امیدواروں نے مقابلہ کیاتھا۔یونیورسٹی کے892میں سے 638طلبہ نے ووٹ دیا جو لگ بھگ71.5فیصد رائے دہی تھی اور 35ووٹ سادھے درج ہوئے۔

مائیتری داس کو360ووٹ ملے اور صدر منتخب ہوئی جبکہ یو بی ای امیدوار رچاشرما جو240ووٹ ملے اور ان کا انتخاب جنرل سکریٹری کے طور ہوا جبکہ اکرشیکا وی جوایس ایس جے کی امیدوار تھی کا انتخاب نائب صدر کی حیثیت سے ہوا اور انہیں252ووٹ ملے۔

آزا د امیدوار گوکل‘ سیمیع ویکٹر ‘ ڈینی جوائنٹ سکریٹری ‘ اسپورٹس سکریٹری اور کلچرل سکریٹری منتخب ہوئے۔لنگوڈو کمیٹی کی سفارشات پر انتخابات کا انعقاد عمل میںآیاتھا۔ انتخابی مہم میں پوسٹر بازی کا زیادہ استعمال نہیں ہوا جبکہ مقررہ مقامات پر مہم چلائے گئی تھی