واشنگٹن : امریکی سیاست میں کئی مسلم خواتین اپنا مقام بنانے کیلئے کوشاں ہیں ۔ ۲۰۱۸ء میں کانگریس ، سینیٹ کی نشستوں کے ہونے والے انتخاب میں ایسی ہی ۴؍ خواتین بڑی محنت سے سے اپنے لئے راہ ہموار کرنے میں مصروف ہیں ۔
راشدہ طالب (مشی گن سٹی ) مشی گن کی سابق ریاستی رکن راشدہ طالب او رڈیمو کریٹک پارٹی کے رکن ملک کے ۱۳؍ ویں کانگریشنل ڈسٹرکٹ کی نمائندگی کیلئے جی توڑ کوششیں کررہی ہیں ۔۲
۔۔ الحان عمر (منیسوٹا) منیسوٹا ریاست کی نمائندگی کرنے والی الحان عمر اب ہاؤس سیٹ کے لئے اسٹیٹ کے ۵؍ ویں کانگریشنل ڈسٹرکٹ کی سیٹ پرکیتھ ایلسن کی جگہ لینے کی متمنی ہے ۔ عمران نژاد صومالی نژاد ہیں ۔۳
۔۔فیروز سعد (مشی گن ) اوبامہ انتظامیہ کی سابق عہدیدا ر فیروز سعد مشی گن کے گیارہویں کانگریشنل ڈسٹرکٹ کی امیدوارہ ہے ۔قبل ازیں و ہ کئی حکومتی عہدوں پر کام کرچکی ہیں ۔اور وہ مشی گن میں سیاسی نام کما چکی ہے ۔۴
۔۔۴۶؍سالہ دیدرا عبد (ایریزونا) دیدرا عبد پہلی بار انتخابی میدان میں قسمت آزمائی کرنے جارہی ہے ۔وہ ڈیموکریٹ کی جانب سے ایریز ونا سے سینیٹ کی رکنیت کی خواہاں ہیں ۔