درالعلوم دیو بند کے مھتمم ابولقاسم نعمانی کاموقف
دیوبند۔مسلم خواتین کے لئے بغیر محرم کے سفرحج پر جانے کی راہ ہموار کرنے کے سلسلہ میں وزیراعظم نریند رمودی کے اس بیان کی جس میں انہوں نے کہاہے کہ حکومت ہند نے اس سال سفر حج پر جانے والی خواتین کو بغیر محرم کے سفرپرجانے کی اجازت دے کر ایک اچھا قدم اٹھایا ہے اور ان خواتین کی قرعہ اندازی بھی نہیں ہوگی۔ ان کا یہ بیان اس وقت مسلم معاشرہ میں ہد ف تنقید بنتا نظر آرہا ہے۔
اس مسئلہ میں درالعلوم دیو بند نے بھی اپنا موقف سامنے رکھا ہے او رکہا ہے کہ مسلم خواتین بغیرمحرم سفر حج اختیار نہیں کرسکتیں۔
اس سلسلہ میں درالعلوم دیوبند کے مہتمم مولانا مفتی ابوالقاسم نعمانی نے کہاکہ خواتین کے لئے حج کاسفر بغیرمرد محرم کے کرناممنوع ہے ۔
اسلام اس کی اجازت نہیں دیتا۔انہوں نے کہاکہ مرکزی حکومت کے بیان پر وہ کوئی تبصرہ نہیں کرنا چاہتے چونکہ یہ ظاہر ہے کہ ان کا بان انتظامی امور اور سیاسی مصلحتوں سے متعلق ہے ۔ شریعت اسلامی سے ان کے بیان کا کوئی واسطہ نہیں ہے‘ ہم کوئی تبصرہ کرنے کے بجائے محض شرعی مسئلہ بیان کرسکتے ہیں اور وہ یہ ہے کہ حدیث میں صراحت کے ساتھ یہ بات موجودہے کہ خواتین بغیرمحرم مرد کے سفر اختیار نہیں کرسکتیں۔ انہو ں نے کہاکہ یہ فقہا کا اجتہادی مسئلہ نہیں بلکہ حدیث میں اس وضاحت او رصراحت موجود ہے۔
مفتی ابولقاسم نعمانی نے کہاکہ اگر حکومت ہند بغیرمحرم کرد کے عورت کو حج پر جانے کی اجازت دیتی ہے تویہ مذہبی امور میں براہ راست مداخلت ہوگی ‘ حکومت کو ایسا نہیں کرنا چاہئے۔ مذہبی امورمیں حکومت کی مداخلت کے معاملات سدھر نے کے بجائے خراب ہوتے ہیں اور حکومت کی نیت پر بھی شبہ ہوتا ہے۔
مفتی ابولقاسم نعمانی نے ایک سوال کے جویب میں کہاکہ اگر کوئی عورت بغیرمحروم مرد کے سفر حج پر جاتی ہے تو یہ بلاشبہ اسلامی احکامات کی خلاف ورزی ہوگی۔
انہو ں نے کہاکہ حکومت اگر اجازت بھی دیدے تو مسلم خواتین کو اس سے اجتناب کرنا چاہئے ‘ غیرشرعی راستہ اور طریقہ اختیار کرکے حج یاکوئی دوسری عبادت کرنا کوئی بھی مومن پسند نہیں کرسکتا‘ اس لئے ہم امید کرتے ہیں کہ وزرات حج اس مسئلے پر نظر ثانی کریگی۔
انہو ں نے کہاکہ اگر حکومت کی جانب سے ایسا نہیں بھی کیاجاتا تو مسلم خواتین کو اس فیصلے سے انحراف کرتے ہوئے اسلامی اصولوں پر عمل کرنا چاہئیاور الل جب حج بیت اللہ کی توفیق دے تو بغیرمحرم مرد کے سفر کان چاہئے۔ انہو ں نے کہاکہ حج کا ویزہ دینے کا حق سعودی حکومت کا ہے ‘ بنا شرعی اصول کے حج کرنا ٹھیک نہیں ہوگا۔