رکن اسمبلی راجندرنگر پرکاش گوڑ کے ساتھ مجلس کے حواریوں کی بحث‘ کارپوریٹرس گرفتار
حلقہ اسمبلی راجندر نگر میں موجودمسلم علاقوں سے رکن اسمبلی کو دور رکھتے ہوئے ان بستیو ں کی ترقی میں رکاوٹ پیدا کرنے کی کوششوں کا آج خود رکن اسمبلی راجندر نگر پرکاش گوڑ نے انکشاف کیا۔
اور اس کا عملی مظاہرہ اس وقت ہوا جب مسٹر رکن اسمبلی نے اپنے حلقہ کی مسلم بستیوں کا دورہ کرتے ہوئے عوام کو بارش کے سبب درپیش مسائل کے حل کے لئے پہنچے تھے او رانہیں مجلسی کارکنوں نے کارپوریٹرس کے ہمراہ احتجاج کرتے ہوئے روکنے کی ناکام کوشش کی۔
پرکاش گوڑ جب اندرا نگر‘ بابا نگر‘حسن نگرمیں مساجد وگھروں میں پانی داخل ہونے کی شکایات موصول ہونے اور چیف منسٹر کی جانب سے رات دیر گئے ہدایت ملنے پر حسن نگر پہنچے تو مقامی جماعت سے تعلق رکھنے والے کارپوریٹرسنے اپنے چند حواریو ں کے ہمراہ راستہ روک کر گالی گلوج اور واپس جانے کا مطالبہ کرنے لگے جس پر پرکاش گوڑ نے برہم ہوکر دریافت کیا کہ کیا وہ ان علاقوں میں ترقیاتی کام نہیں چاہتے جہاں پر مسلم آبادیاں ہیں؟اس کے باوجود احتجاج میں شامل افراد کی جانب سے انہیں او رٹی آر ایس پارٹی کارکنوں کو روکنے کی کوشش کی گئی جس پر پولیس مداخلت کرتے ہوئے مجلس کے دور کارپوریٹرس او ر چندکارکنوں کو حراست میں لے لیا۔بعدازاں پرکاش گوڑ نے ان علاقوں کا ٹی آر ایس کارکنوں کے ہمراہ دورہ کرتے ہوئے مسائل سے واقفیت حاصل کی جہاں پر غریب عوام کے مکانات کے علاوہ مساجد میں پانی داخل ہوگیا تھا۔
بعدازاں انہوں نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ اب حد ہوچکی ہے اور وہ اس سلسلہ میں چیف منسٹر کے چندرشیکھر راؤ سے بات چیت کریں گے اور اس بات کی شکایت کریں گے کہ اس طرح بیجا مداخلت کے سبب حسن نگر ‘ بابا نگر ‘ اندرا نگر کی غریب مسلم آبادیوں میں ترقیاتی کام ٹھپ ہوتے جارہے ہیں اور مجلسی قائدین رکاوٹ پیدا کرتے ہوئے مسلمانوں کی حالت کی ابتری کاسبب بن رہے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ مجلسی کارپوریٹرس چند حواریوں کے ساتھ اس طرح کی غنڈہ گردی کرتے ہوئے عوام کو ترقی سے محروم کرنے کی کوشش کررہے ہیں ۔ مسٹر پرکا ش گوڑ نے بتایا کہ مذکورہ بستیوں میں غریب مسلمانوں بستے ہیں جن کی ترقی کے اقدامات رکن اسمبلی کی حیثیت سے ان کی اپنی ذمہ داری ہے۔لیکن گذشتہ چند برسوں سے انہیں ان علاقوں میں ترقی سے روکا جارہا ہے۔
اور ان علاقو ں کو پسماندہ رکھا جارہا ہے۔ انہوں نے ان کہاکہ ان علاقو ں کی ترقی میں رکاوٹ کرنے والوں مزیدبرادشت نہیں کیاجائے گا بلکہ اب تک انہیں اس بات کااحساس دلوایاجائے گا کہ وہ جن علاقوں کی نمائندگی کرتے ہیں ان علاقوں کی کیاصورتحال ہے۔ مسٹر پرکاش گوڑ نے بتایا کہ بنجارہ ہلز میں رہنے والے غریب اٹورکشا چلانے والے عوام کی تکالیف کو حل کرنے کے بجائے ان کے مسائل پر سیاسی فائدہ حاصل کرنے کی کوشش کررہے ہیں جو ناقابل برداشت ہے او رعوام کو ان سے چوکنا رہنا چاہئے۔رکن اسمبلی راجندر نگر پرکاش گوڑ نے کہاکہ جو لوگ انہیں مسلم علاقوں سے ترقیاتی کاموں سے روک رہے ہیں وہ عوام دشمن عناصر ہیں جنہیں خود عوام سبق سیکھائیں گے۔انہوں نے مجلسی کارپوریٹرس کو مشورہ دیا کہ وہ مقامی رکن اسمبلی کی حیثیت س ان سے تعاون حاصل کرتے ہوئے علاقہ کی ترقی کے اقدامات کریں نہ کہ عوام کی مشکلات کا سیاسی فائدہ حاصل کرتے ہوئے ان کی مشکلات میں اضافہ کرنے کی کوشش کریں۔