نئی دہلی:ایودھیا میں رام مندر کا مطالبہ کرتے ہوئے ‘ سینئر آر ایس ایس لیڈر اندریش کماردعویٰ کیاہے کہ مسلمان ذاتی طور پر متنازع مقام پر مسجد نہیں چاہتے کیونکہ وہ ان کے لئے ’’ غیرمقدس ‘‘ مقام مانا جاتا ہے۔
انہوں نے کہاکہ ’’ مسلمان کسی شخص کے نام پر کبھی مسجد کو قبول نہیں کرتے‘ وہ تمام جن کااسلام پر یقین ہے اس قسم کے مساجد کو ’’ غیرمقدس‘‘( ناپاک ) قراردیتے ہیں اور اس کو کبھی قبول نہیں کرتے‘‘ ۔ انہوں نے مزیدکہاکہ اور یہ مسجد مغل حکمران بابر کے نام پر ہے۔
وہ یہاں پر قومی سلامتی کے عنوان پر منعقدہ سمینار سے خطاب کررہے تھے۔انہوں نے اس بات کا بھی دعویٰ پیش کیا کہ رام مندر کی تعمیر کے لئے انقلاب کی شروعات عمل میں آچکی ہے‘ کما ر جوکہ آر ایس ایس کی ملحقہ تنظیم مسلم جاگرن منچ کے صدر بھی ہیں نے مزیدکہاکہ جو لو گ امن ‘ بھائی چارہ ‘ سچائی اور قومیت کی حمایت کرتے ہیں وہ ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر کی حمایت کریں گے۔
سپریم کورٹ نے حال ہی میں 1992بابری شہادت مقدمہ میں میں بی جے پی کے سینئر قائدین ایل کے اڈوانی‘ ایم ایم جوشی اور اوبھارتی کے خلاف مجرمانہ سازش کامقدمہ چلانے کی سی بی ائی کو اجازت دی ہے۔