بیتول: اپنے ایک تازہ بیان میں تنازعات کو ہوا دیتے ہوئے ‘ آر ایس ایس سربراہ موہن بھگوات نے چہارشنبہ کے روز کہاکہ ہندوستان میں پیدا ہونے والے ہر شخص ہندو کھلائے گا۔
آج یہاں انہوں نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ’’ ملک میں ہر پیدا ہونے والے ہندو کھلائے گا۔ ان میں کچھ لوگ مورتیوں کی پوجاکرتے ہیں کچھ نہیں۔
یہاں تک کہ مسلمان بھی قومیت کی مناسبت سے ہندو کھلائے جائیں گے’ وہ صرف عقیدہ کے سبب مسلمان ہیں‘‘۔راشٹریہ سیوم سیوک سنگھ کے صدر مدھیہ پردیش کے اٹھ روز دورے پر ہیں
۔انہوں نے کہاکہ’’ جس طرح انگریزانگلستان میں‘ امریکی ‘ امریکہ میں جرمنی ‘ جرمن میں اسی طرح ہندوستان میں رہنے والوں کو ہندو کہاجاتا ہے‘‘۔
انہوں نے اپنی بات کو آگے بڑھاتے ہوئے کہاکہ ’’ اس میں کوئی تعجب کی بات نہیں ہے اگر راشٹریہ مسلم منچ کے ممبران بھارت ماتا کی ’’ ارتی ‘ اترتے ہیں کیونکہ وہ ہندو ہیں۔۔
اگر وہ عقیدہ کی مناسبت سے مسلم ہوں گے مگر قومیت کے حساب سے ہندو ہی ہیں‘‘۔انہوں نے کہاکہ لوگوں کو ذات ‘ مذہب اور زبان کی بنیاد پر پہچانا جاتا ہے۔