نئی دہلی۔ 2 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ ملک کسی بھی طرح کے تشدد کے خلاف متحد ہے اور مسلمان یہ جان چکے ہیں کہ دہشت گردی، اسلام کو بدنام کرنے کی ایک کوشش ہے۔ انہوں نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے یہ بات بتائی۔ جب ان سے جموں و کشمیر میں عسکریت پسندوں کے تشدد کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ سکیورٹی فورسیس ان عسکریت پسندوں کو موثر جواب دے رہی ہے جو وادی میں گڑبڑ پیدا کرنا چاہتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ سارا ملک دہشت گردی کیخلاف متحد ہے۔