لکھنو: سماجی وادی پارٹی کے اندر جاری گھمسان کے دوران اترپردیش کے وزیر اعظم خان نے کہاکہ ریاست کے مسلمان سیاسی تبدیلیوں پر نظر جمائے ہوئے ہیں وہ کبھی بھی بے بھروسہ سیاسی جماعتوں کاساتھ نہیں دیں گے۔
انہوں نے اپنے بیان میں کہاکہ مسلمان ملک کی سیاسی صورت حال میںآنے والی تبدیلیوں کے سبب الجھن کاشکار ہیں اور اسی وجہہ سے ان کی ان سیاسی تبدیلیوں کا بغور جائزہ لے رہے ہیں۔ مسلمان کسی بھی صورت میں بے بھروسہ سیاسی طاقتوں کے ساتھ نہیں دیں گے۔
انہوں نے کہاکہ مسلمان پانی کا بلبلہ نہیں ہیں اور سیاسی پارٹیو ں کی جانب سے جو بھی کہاجائے وہ مسلمانوں کے لئے قابل قبول نہیں ہوگا۔ انتخابات کے لئے کافی وقت ہے
اورہمیںیقین ہے کہ بی جے پی کو اقتدار سے روکنے کے ریاست میں حالات ضرور بنیں گے۔مسلمان کسی ایک بے بھروسہ سیاسی جماعت کاووٹ بینک بننے کے لئے ہر گز تیار نہیں ہیں۔انہوں نے کہاکہ مسلمان مسلم قیادت او رمسلمان ریاست میں سیکولر ہندوؤں کے ساتھ اگے بڑھنے کے علاوہ کچھ نہیں سونچتے ۔
انہوں نے مزیدکہاکہ مسلمان کونسی سیاسی جماعت مسلمانو ں کے مفاد اور مسائل پر بات کرنے والی سیاسی جماعتوں پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔