مدینہ منور کے شیخ الحدیث ڈاکٹر حامد بخاری کی ہندوستان آمد پر مدرسہ تجوید القرآن‘ آزاد مارکٹ میں استقبالیہ تقریب
نئی دہلی۔ مدینہ منور سے تشریف لاے شیخ الحدیث ڈاکٹر سید حامد بن احمد بن اکرم بخاری کی ہندوستان آمد پر ایک استقبالیہ تقریب آزاد مارکٹ میں واقع مسجد ومدرسہ تجوید القرآب میں منعقد ہوئی ‘ جس میں بڑی تعداد میں اطراف کے باشندے سمیت ائمہ کرام نے شرکت کی۔
اس موقع پر شیخ الحدیث ڈاکٹر سید حامی بن احمد بن اکرم بخاری نے اپنے خصوصی خطاب میں مسلمانوں کے جم غفیر اور زیر تعلیم طلباء سے اسلامی ارکانِ مکارم الاخلاق ‘ حسن اور معاملات ‘ رزق حلال‘ عقائد کی درستگی پر عمل درآمد کی اپیل کی۔
ڈاکٹر حامد بن احمد بن اکرم بخاری نے مزیدکہاکہ مسلمانان سرور کونین کی ہدایت اور تعلیمات پر چل کر ہی دنیو واخروی زندگی بہتر بناسکتے ہیں‘ اس لئے ضروری ہے کہ قرآن وسنت کے پیغام کو مسلمان اپنے زندگی کے ہر گوشے میں سمیٹ لیں۔
شیخ جرم مدنی وبخاری نے اپنے دعائیہ کلمات میں یہ بھی کہا کہ مسلمان اپنے اندر تقویٰ ‘ اخلاق اور اخلاص پیدا کریں‘ کیونکہ آج مسلمانوں میں ریاکاری اور نام وری کا رحجان پیدا ہوگیا ہے۔
حکیم شیخ عثمان الحافظ مدنی قاسمی نے اپنی گفتگو میں کہاکہ رب العالمین کا یہ احسا عظیم ہے کہ اس نے ہم کو اشرف المخلوقات بناکر اس دنیا میں بھیجا اور مزید احساس یہ کیا کہ ہمیں محمد عربی ﷺ کا امتی بنایا ‘ مسلمان ہونے کے ناطے ہم پر یہ فرض عائد ہے کہ ہم رب تعالی کی کتاب قرآن عظیم کے اصولوں کے مطابق زندگی گذاریں اور اسلامی تعلیمات کو عام کریں۔
قبل ازیں تقریب کا آغاز قاری شاہنواز احمد کی تلاوت کلام الہی سے ہوا ‘ جبکہ مدرسہ کے زیر تعلیم طلبا نے نعت پاک کا مجموعہ پیش کیا‘ وہیں مدرسہ میں موجودعلماء ائمہ سمیت علاقائی باشندوں نے بڑی ہی جوش وجذباتی انداز میں استقبال کیا ۔