آج تک کے سیدھی بات پروگرام کے دوران بی جے پی لیڈر ورکن راجیہ سبھا سبرامنیم سوامی نے کھلے طور پر اس بات کااعلان کیا ہے ملک میں بی جے پی کو برسراقتدار رکھنے کے لئے مسلمانوں میں پھوٹ ڈالو اور ہندو ؤں کومتحدہ کرو‘ او رایسی ہی پالیسی پر بی جے پی کام کررہی ہے۔
حالانکہ شو کے میزبان راہول کنول نے ان سے یہ بھی کہاکہ اس طرح کی سیاست ٹھیک نہیں ہوتی اور ملک کے خطرہ ہے جس پر سوامی نے کہاکہ ہم 80فیصد ہیں اور چودہ فیصد مسلمانوں میں سے سات فیصد بھی آگر ہمارے ساتھ اجائیں تو ہمیں کس بات کی فکر ہوگی۔
حالانکہ یہ ویڈیو کافی پرانا ہے مگر ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال کے پیش نظر بی جے پی کی پالیسی کا عیاں کررہا ہے اور یہی وجہہ ہے کہ مذکورہ ویڈیو سوشیل میڈیا کے تمام پلیٹ فارم پر تیزی کیساتھ وائیر ل بھی ہورہا ہے۔
اس ویڈیو کے بعد ہمیںیہ سبق ضرور لینا چاہئے گا کہ مسلمانوں کو تقسیم کرنے کی سیاست کوئی اور نہیں بلکہ مخالف اسلام او رمسلمان طاقتیں کررہی ہیں اور ہم حسب روایت ایک دوسرے کے کاٹ میں غیردانستہ طور پر ان طاقتوں کے ہاتھوں کا کھلونا بنے ہوئے ہیں۔
پیش ہے ویڈیوجس کودیکھ او رسن کر مسلمانوں کو ضرور سبق حاصل کرنے کی ضرورت ہے۔