لکھنو:اترپردیش کے شہری ترقی اور پارلیمانی امور کے وزیر اعظم خان نے جمعہ کے روز یہ کہتے ہوئے ایک نیا تنازع کھڑا کردیا کہ مسلمانوں کے پاس زیادہ بچے اس لئے ہیں کیونکہ ان کے پاس کوئی دوسرا کام نہیں ہے۔
اپنے متنازع بیانات ‘ اور اپوزیشن پر مشتعل بیان بازیوں کی وجہہ سے مشہورآعظم خان الہ آباد میں ایک انتخابی ریالی میں عوام کے کثیراجتماع سے خطاب کررہے تھے‘ انہوں نے کہاکہ مسلمانوں کی بڑی آبادی بے روزگاری کاشکار ہے اور یہی وجہہ ہے کہ وہ زیادہ بچے پیدا کرتے ہیں۔’’ ا
گر بادشاہ مودی مسلمانوں کو ملازمتیں فراہم کرتے ہیں توبچے پیدا کرنا بند کردیں گے‘‘۔
انہوں نے مزیدکہاکہ ’’ مسلمانوں کو گھر میں بیٹھانا اچھی بات نہیں ہے‘ مسلمانوں کے پاس کوئی کام نہیں ہے مگر وہ بچے پیدا کررہے ہیں‘‘۔
بیان پر ہلکا ردعمل پیش کرتے ہوئے ‘ بھارتیہ جنتاپارٹی اسٹیٹ جنرلس کریٹری وجئے بہادر پٹنائک نے آعظم خان سے کہاکہ وزیر آعظم نریندر مودی صرف دوسال سے اقتدار میں ہیں۔
انہوں نے کہاکہ ’’ آعظم خان کانگریس سے یہ سوال کریں جس کی ماضی میں بھی انہوں نے حمایت کی تھی اور حکومت بنائی پھر بھی مسلمان بے روزگار کیوں ہیں‘‘۔