نئی دہلی : راشٹر یہ سوئم سیوک سنگھ (آر ایس ایس ) کے سربراہ موہن بھاگوت نے’’ مستقبل کابھارت کیسا ہو ‘‘ اس موضوع اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم ہندو راشٹر واد پر یقین رکھتے ہیں لیکن اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ ہم مسلمانو ں کے خلاف ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ہم سب کیلئے اچھائی پر یقین رکھتے ہیں۔
جہاں تمام مذاہب او رطبقہ کا مقام ہے ۔انہوں نے واضح کیا ہے کہ ہندو راشٹر واد کا مطلب یہ ہرگز نہیں ہے کہ اس میں مسلمان نہیں رہے گا ۔جس دن ایسا کہا جائے گا اس وقت اس کے اندر ہندو توا باقی نہیں رہے گا ۔ آر ایس ایس سربراہ نے مزید کہا کہ آر ایس ایس سیاست دور ہے لیکن قومی مفادات کے معاملہ پر تنظیم کا خیال رکھتا ہے ۔ انہوں نے اس موقع پر قانون ساز بی آر امبیڈکر کوبھی یاد کیا۔