مسلمانوں کے اعتراض پر یوکے کے پبس سے ہٹائے گئے سعودی عرب کے پرچم

پرچم عربی الفاظ پر مشتمل ہے جس میں کلمہ طیبہ شہادت تحریر ہے۔
یوکے۔ فٹبال ورلڈ کے پیش نظر لگائے گئے سعود ی عربیہ کے پرچم کو یوکے کے ہزاروں پبس سے ا سووقت ہٹادیا گیا جب مسلمانوں نے اس کو جرم قراردیتے ہوئے اعتراض جتایا ہے۔

عربی الفاظ پر مشتمل سعودی عرب کے پرچم کو قابل احترام مانا جاتا ہے۔ بریورس گرینی کنگ نے مجوزہ ٹورنمنٹ میں حصہ لے رہے 32ممالک کے پرچم میں سعودی عرب کا پرچم ہٹادیا ۔

اب بھی دیگر اسلامی ممالک ایران ‘ مصر ‘ سینگال‘ موروکو‘ تنوسیا کے پرچم لگائے ہوئے ‘ مگر اس میں عربی الفاظ شامل نہیں ہیں۔مذکورہ فرم جس کے تین ہزار پبس ہیں نے کہاکہ انہوں نے یہ فیصلہ لیا ہے کہ ’’ کچھ گاہکوں کی جانب سے دی گئی صلاح کے بعد لندن کے پب میں لگائے ہوئے سعودی عرب کے پرچم کو ہٹادیا گیا ہے‘ ہم سمجھ سکتے ہیں یہ اسلام کے کلمہ شہادت جو عربی میں تحریر ہے او رلہذا ہم نے اس کو ہٹادیا ہے‘‘۔

اسی طرح کا واقعہ جرمنی میں بھی پیش آیا جہاں پر بیرور ایکبم نے بیر کی پرموشنل بوتل پر کلمہ شہادت چسپاں کردیاتھا۔ اپنے جاری کردہ بیان میں برویر نے کہاکہ’’ غیر جانبداری سے ہم نے اپنے جذبات مجروح کئے ہیں تو ہم معذرت خواہ ہیں۔ہم نہیں جانتے تھے یہ الفاظ اس قدر اہمیت کے حامل ہیں‘‘