پریاگراج : مسلمانوں کو ’’ گؤموتر‘‘ کے استعمال کی صلاح پر یوگا گروبابا رام دیو مشکلوں میں گھر گئے ہیں ۔یوپی کی پریاگ راج کورٹ نے اس بیان پربابا رام دیو کو نوٹس جاری کر کے انہیں اپنا جواب داخل کرنے کو کہا ہے ۔ اندرون ایک ہفتہ میں انہیں جواب داخل کرنے کا حکم دیاگیا ہے۔ پریاگراج کی اے ڈی جے کورٹ اس معاملہ میں ۲۲؍ نومبر کو دبارہ سماعت ہوگی ۔
عدالت نے رام دیو بابا سے سوا ل کیا کہ آپ نے مسلمانوں کو گؤ موتر استعمال کئے جانے کا مشورہ کس بنیاد پر دیا تھا ۔ کن مذہبی کتابوں میں مسلمانوں کو گؤ موتر کی اجازت دی گئی ہے ۔ رام دیو بابا کو یہ نوٹس پریاگراج کی مقامی عدالت نے دی ہے۔ واضح رہے کہ رام دیو بابا نے کچھ دنوں پہلے ایک انٹرویو میں مسلمانوں کواپنے پروڈیکٹس استعمال کرنے کا مشورہ دیا تھا ۔ حالانکہ ان سے پوچھا گیا تھا کہ آپ کے کچھ پروڈکٹس میں گائے کا پیشاب ہوتا ہے او رمسلمان ان کا استعمال نہیں کرتے تو انہوں نے جواب میں کہا کہ اسلامک مذہبی کتاب میں بھی مسلمانوں کو گائے کے پیشاب کا استعمال کرنے کی اجازت دی ہے ۔