نئی دہلی۔جواہرلال نہرویونیورسٹی ( جے این یو) طلبہ کے حقوق کی جدوجہد کرنے والی شیہلہ رشید نے ایک متنازع ٹوئٹ کرتے ہوئے مرکزی وزیر نتن گڈگری اور آر ایس ایس پر مودی کو قتل کرنے کا منصوبے تیار کرنے کا مورد الزام ٹہرایاہے تاکہ مسلمانوں اور کمیونسٹوں کو اس کا ذمہ دار ٹہرایا جاسکے۔
شیہلہ رشیدکو مودی اور دائیں بازو گروپس کی سخت مخالفت کرنے والی مانی جاتی ہیں نے ہفتہ کے روز یہ ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’’ ایسا لگ رہا ہے کہ آر ایس ایس/گڈگری نے مودی کو قتل کرنے کا منصوبہ تیار کیا ہے‘ اور پھر اس کا الزام مسلمانوں/کمیونسٹوں پر عائد کرتے ہوئے مسلمانوں کو نشانہ بناسکے۔ راجیوگاندھی کے انداز میں‘‘
Looks like RSS/Gadkari is planning to assassinate Modi, and then blame it upon Muslims/Communists and then lynch Muslims #RajivGandhiStyle
— Shehla Rashid (@Shehla_Rashid) June 9, 2018
مذکورہ الزامات پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے مرکزی وزیر نے بناء کسی کا نام لئے بغیر کہاکہ ’’ غیر سماجی عناصر‘‘ کے خلاف جو اس طرح کے افسوسناک ٹوئٹ کررہے ہیں پر قانونی کاروائی کی جائے گی۔
گڈگری نے ٹوئٹ میں کہاکہ’’ میں ایسے غیر سماجی عناصر کے خلاف قانونی کاروائی کروں گے جو افسوسناک تبصرے کررہے ہیں‘ اور وزیر اعظم کو درپیش خطرات کے ضمن میں ذاتی طور پر مجھ کو موضوع بحث لارہے ہیں‘‘
I would be taking legal action on anti-social elements who have made bizzare comments; attributing personal motives to me, regarding the assassination threat to PM @narendramodi
— Nitin Gadkari (@nitin_gadkari) June 9, 2018
اس اپنا ردعمل پیش کرتے ہوئے سابق جے این یو یونین نائب صدر نے کہاکہ ان کا ٹوئٹ طنزیہ پس منظر میں تھا۔ انہو ں نے گڈگری کے ردعمل پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہاکہ’’ دنیا کی سب سے بڑی پارٹی کے لیڈرس طنزیہ ٹوئٹس پر بھی اپنا ردعمل پیش کررہے ہیں ۔
تصور کریں کہ ایک بے قصور طالب علم عمرخالد جے این یو اور ان کے والد پر بھی ٹائمز ناؤ نے بے بنیاد الزامات عائد کئے تھے۔ مسٹر گڈگری کیا راہول شیوانکر کے خلاف بھی کاروائی کریں گے؟‘‘۔
Leader of world's biggest party gets worked up about a sarcastic tweet. Imagine what an innocent student @UmarKhalidJNU must be going through after a baseless media assault on him & his father by Times Now.
Mr. Gadkari, will you also take action against Rahul Shivshankar? https://t.co/tNDZLrqOKV
— Shehla Rashid (@Shehla_Rashid) June 9, 2018
وزیر اعظم نریندر مودی کے ’’ راجیو گاندھی کے انداز‘‘ میں قتل پر مشتمل مبینہ لیٹر جس کو پونے پولیس نے ضبط کیا ہے کہ حوالے سے راشید نے یہ ٹوئٹ کیاتھا۔لیٹر میں کہاگیا ہے کہ ’’ مودی کی زیر قیادت فسطائی دور میں قبائیلیوں کے حقوق کو پامال کردیا جارہا ہے۔
بہار اور مغربی بنگال میں بڑی شکست کے باوجود مودی نے 15ریاستوں میں کامیابی کے ساتھ حکومت کی تشکیل عمل میں لائی ہے‘‘