مسلمانوں کو مایوس ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ بجھتے ہوئے چراغ ضرور ہیں مگر اندھیرے کو ہم سے ہی خوف ہے۔ ویڈیو

آسام کے عالم دین  نے موجودہ حالات میں مسلمانوں کو درپیش مسائل او ران حل کے لئے درکار اصلاحات پر فکر انداز گفتگوکرتے ہوئے کہتے ہیں کہ ہندوستان کا مسلمان یقیناًزوال پذیر ہے اور جن لوگوں کو ہماری پستی کود ور کرنے کی ذمہ داری عائد کی گئی تھی وہ اپنے اس عظیم کام میں ناکام رہے اور مسلمانوں کو ایک ایسے چوراہے پر لاکر کھڑا کردیا جہاں پر وہ آپسی انتشار کا شکار ہوگئے ہیں ۔ مولانا نے کہاکہ فکر
آنے والی نسلوں کی ہے جو ان حالات سے دوچار ہونگی ۔

مولانا نے کہاکہ جن لوگوں کو تعلیمی اداروں کا قیام عمل میں لانا تھا وہ لوگ تاج محل جیسی عمارتوں کی تعمیر کا مشغلہ کرتے رہے اور مسلمانوں کے مستقبل کی نسلوں کو پوری طرح نذر انداز کردیا۔ مولانا کی فکر انگیز تقریر کا یہ ویڈیو ان دنوں تیزی کیساتھ وائیر ل ہورہا ہے ۔ جو وقت کی اہم ضرورت بھی ہے۔

ملاحظہ کیجئے ویڈیو

https://www.youtube.com/watch?v=zIYFKJOgCgk