واشنگٹن۔ 5 نومبر ۔(سیاست ڈاٹ کام) نیو امریکہ کی جانب سے ایک سروے منعقد کروایاگیا جس سے امریکی مسلمانوں کے ادارے نے تعاون کیا ، اس میں مسلم امریکی شہریوں کے دائرہ میں عوام کی رائے کا تجزیہ کیا گیا ۔ امریکی شہریوں کا خیال ہے کہ مسلم امریکیوں کو قومی اور مقامی دونوں سطحوں پر ہوسٹن ، آرلینڈو ، ٹمپو اور واشنگٹن ڈی سی بڑے شہروں میں جہاں وہ اکثریت میں ہیں تعصب کاسامنا ہے ۔ نیو امریکہ کی رپورٹ کے بموجب امریکیوں نے بڑی حد تک تسلیم کیا کہ مسلم امریکیوں سے امریکہ میں داخلی طورپر انتہاپسندی کے نظریات کو پھیلانے کا ذمہ دار سمجھا جاتا ہے ۔ یہ ایک اندیشہ کی بات ہے ۔ سوالنامہ کا جواب دینے والوں نے اندیشہ ظاہر کیا کہ جب وہ مسلم امریکیوں کو نقاب لگائے ہوئے یا اسلامی لباس میں دیکھتے ہیں تو اُنھیں اندیشہ ہوجاتا ہے کہ کوئی مسجد یا اسلامی مرکز پڑوسی علاقہ میں تعمیر کیا گیا ہے ۔ اُن کے خیال میں مسلمانوں کو زیادہ صیانتی تحفظ فراہم کیا جانا چاہئے اور ایئرپورٹ پر اُن کی جامہ تلاشی لی جانی چاہئے ۔