مسجد کے امام صاحب کی بیوی کی ان کے بھائی نے عصمت ریزی کردی ، امام صاحب نے طلاق کی نوٹس بھیج دی 

مظفر نگر : مظفر نگر کے دھندیلا گاؤں میں ایک انتہائی شرمناک واقعہ پیش آیا ۔جہاں ایک مسجد کے اما م صاحب کی بیوی کی ان کی بھائی نے اپنی ہوس کا شکار بنایا ۔ اس عورت کے شوہر نے اسے طلاق کی نوٹس روانہ کردی ۔ اہم بات یہ کہ ان کی شادی کو صرف ایک سال کا ہی عرصہ گذرا تھا ۔ پولیس اسٹیشن میں اس معاملہ کی شکایت کروائی گئی ہے ۔

پولیس سب انسپکٹر جتندر کمار نے کہا کہ متاثرہ خاتون کو اس کے دیور نے عصمت کی۔ اس خاتون نے پولیس میں شکایت کرنے کی دھمکی دی ۔ جس پر اس کے دیور نے اسے شدید زد وکوب کیا گیا ۔ پولیس عہدیدار نے مزید کہا کہ متاثرہ خاتون کے شوہر کی غیر موجود گی میں یہ حرکت کی گئی ۔ متاثرہ خاتون کو طبی معائنہ کیلئے دواخانہ منتقل کیا گیا ہے ۔ او رملزم کے خلا ف ایک مقدمہ درج کرلیاگیا ہے ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔