مسجد سے عشق آپ لڑائیں ، ہمیں تو رام مندر چاہئے : پروین توگڑیا 

مودہا: کل تک جن کو مندروں سے محبت تھی وہ آج مساجد سے عشق لڑارہا ہے ۔ایسی حکومت کو ہندو تنظیمیں قطعی برداشت نہیں کریں گی او ر آئندہ انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی مخالفت کریں گی ۔بین الاقوامی ہندو پریشد کے قومی صدر پروین توگڑیا نے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے یہ بات کہی ۔انہوں نے ۲۱؍ اکتوبر کو ایودھیا میں جمع ہونے کی ہندو تنظیموں کے کارکنان سے اپیل بھی کی ۔انہوں نے کہا کہ ہندو سماج کو اپنی شان واپس حاصل کرنے کیلئے تنظیم کے کارکنوں نے حکمت بنانے میں اپنا کردار ادا کیا ۔

امید تھی کہ ملک میں بے روزگاری ، ناخواندگی ، بھوک ، عصمت دری کو کنٹرول کرنے کے ساتھ یہ حکومت رام مندر تعمیر کر کے رام راج لائے گی ۔ لیکن ان تمام مسائل پر مرکزی حکومت مکمل طور پر ناکام ہوگئی ہے ۔نہ رام مندر تعمیر ہوئی نہ رام راج آیا ۔

رام مندر کا وعدہ کر کے مرکز کے اقتدار میں پہنچنے والے وزیر اعظم نریندر مود ی کو انتخابات سے پہلے تک مندروں سے محبت تھی لیکن اقتدار میں آنے کے بعد وہ مساجد سے عشق لڑا رہے ہیں ۔