مستقبل کی فکر کرتے ہوئے مسلمانوں کو اتحاد قائم کرنا چاہئے

انجمن حیدری کے زیر اہتمام درگار شاہ مرداں میں جلسہ بعنوان ’ ہندوستانی مسلمانوں کا کرگل فتح میں کردار‘ کا انعقاد
نئی دہلی۔بسلسلہ شہادت امام مظلوم کربلا منعقد ہونے والی الوداعی مجلسوں کے تحت دہلی کی درگاہ شاہ مرداں کی ٹرسٹی انجمن حیدری ‘ رجسٹرڈ دہلی کے زیراہتمام درگاہ شاہ مرداں میں الوداعی مجلس کا انعقاد کیا گیا جس کو مولانا سیدقمر سلطان جارچوی نے خطاب کیا۔

قبل از مجلس جلسہ بعنوان ہندوستان مسلمانوں کاکرگل فتح میں کردار کا انعقاد کیاگیا جس میں کرگل سے ائے ممبر اسمبلی اصغر علی کربلائی او رامام خمینی ’ میموریل ٹرسٹ کے سابق چیرمن ‘ سرپرست کونسل کے رکن او رشیخ رجائی کے مشیر شیخ محمد ل
لطیفی نے کرگل میں ملک کی فوج کو پیشکی جانے والی دیگر قربانیوں کی تفصیلی پیش کی ۔

اس موقع پر سپریم کورٹ نے وکیل محمود پراچہ نے ساکنان کرگل کی کرگل جنگ میں قربانیوں کو فوٹو گیلری کے ذریعہ لوگوں تک پہنچانے کی تجویز پیش کی ۔ کرگل سے ممبر اسمبلی اصغر علی کربلائی نے کہاکہ ہمارے پاس جو کچھ بھی ہے وہ سب دراہلبیت کا صدقہ ہے۔

انہو ں نے بتایاکہ کرگل کے جوانوں نے ملک کی ٓزادی کے چھ ماہ بعد ہی پاکستان درانداز ی کا جواب دیاتھا۔اور فوج کی مدد کرکے کرگل کو پاکستان کے ہاتھوں سے آزاد کرایاتھااور اس کے بعد مئی 1999میں جب ایک بار پھر پاکستان کے بدنیتی آگے ائی تو ہم نے اپنے خون سے ملک کی حفاظت کی تھی۔

انہوں نے بتایاکہ اس دور میں امام خمینی ٹرسٹ نے ایک اہم کردار اداکیاتھا او ران سبھی باتو ں کی ہماری فوج گواہ ہے۔

ایڈوکیٹ محمود پراچہ نے اصغر علی کربلائی کی صدائے اتحاد کی حمایت کرتے ہوئے کہاکہ انجمن کو درگاہ شاہ مرداں میں ایک فوٹو گیلری لگانے چاہے تاکہ اس سے دنیا والو ں کو معلوم ہوسکے کے جس کرگل فتح پر وہ نازاں ہیں وہ کرگلی مسلمانو ں کے خون سے ممکن ہو سکی ہے۔

انہو ں نے کہاکہ مظلومیت کی حمایت صرف حسینی کردار سے ہی ممکن ہے ۔

بہار کے مظفر پور سے ائے مولانا محمدکاظم شبیب نے خطاب میں کہاکہ ظلم پر خاموش ہوکر بیٹھنے والااپنے فنکاماہر توہوسکتا ہے مگر وہ مسلمانوں نہیں ہوسکتا ہے کیونکہ مسلمان کی پہچان ہی یہ ہے کہ وہ ظلم کے خلاف صدائے احتجاج بلند کرتا ہے۔

اس موقع پر شیخ محمد حسین لطیفی ‘ ڈاکٹر شمس الحسن اورقتاتی مسجد کے امام مولانا محمد قاسم زیدی نے بھی جلسہ کے موضوع پر گفتگو کی ۔ جلسہ کی نظامت صحافی محمد احمد کاظمی نے کی جبکہ مجلس کی نظامت شاعر اہلبیت ارمان چرتھاولی نے کی۔ پروگرام کی ابتدامولانا حیدر کریمی نے تلاوت کلام پاک سے کی۔

مجلس میں حسن نے سوز خوانی کی او راستاد مرثیہ خوانی الحاج ابن حسن عارفی نے اپنے مخصوص انداز میں مرثیہ پیش کیااو رارشاد حسین بڈھا نوی ‘ اغاحیدرناتوتوی نے پیش خوانی کی ۔

اس موقع پر مولانا ذیشان حیدر مظفر نگر ی ‘ مولانا سیدزہیر جعفری ‘ انجمن حیدری کے صدر سیدنیر علی تقوی ‘ سیدمحمدجامعی رضوی ‘ مشیت علی عرف علی بلڈر ‘ سید شہزاد علی ‘ بابو بھائی ‘ حیدرٹی وی کے ڈائرکٹر مشین رضانجفی کے علاہو کثیر تعداد میں مومنین نے شرکت کی