ماسکو ۔ /5 مئی (سیاست ڈاٹ کام) ماسکو مسافر طیارہ اڑان کے فوری بعد فضاء میں شعلہ پوش ہوا ۔ پائیلیٹ نے فوری ایمرجنسی لینڈنگ کی ۔ اس دوران طیارہ کو آگ لگنے کے بعد 15 مسافرین ہلاک ہوگئے اور دیگر کئی زخمی بتائے گئے ہیں ۔ روس کی سرکاری ایجنسی نے کہا کہ سرمیٹوووف ایرپورٹ پر پائیلٹ نے شعلہ پوش طیارہ کو اتارنے کی کوشش کی لیکن وہ ناکام رہا ۔ اڑان کے فوری بعد پائیلٹ نے محسوس کیا کہ طیارہ میں آگ لگی ہے ۔ ماسکو ایرپورٹ پر ایمرجنسی لینڈنگ کرتے ہوئے فوری طبی امداد کی اپیل کی ۔ 15 مسافرین کی ہلاکت اور دیگر کئی زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔اڑان کے بعد طیارہ جب جھکولے کھانے لگا تو پائیلٹ نے طیارہ کو ایرپورٹ پر پہلی مرتبہ کامیابی سے لینڈنگ کرنے کی کوشش کی لیکن ناکام رہا ۔ دوسری مرتبہ اس کی کوشش کامیاب ہوئی ۔ جس کے بعد وہ شعلہ پوش ہوا ۔ نیوزایجنسیوں نے طیارہ میں مسافروں کی تعداد نہیں بتائی ہے اور یہ بھی نہیں بتایا کہ زخمی ہونے والے کتنے افراد ہے ۔ ایرپورٹ پر ایمبولینس طلب کئے گئے ہیں اور مسافروں کو طیارہ سے نکالا جارہا ہے ۔