حالانکہ عامر خان کا یہ ویڈیو کافی پرانا ہے مگر انتخابی موسم میں اس ویڈیو کا بہت سارے معنی نکالتے ہیں۔ سوشیل میڈیا پر تیزی کے ساتھ وائیرل ہوتے ہوئے اس ویڈیو میں عامر خان گنگا ندی کے کنارے کا ایک واقعہ سناتے ہوئے کہتے ہیں جو اس واقعہ میں منا ہے وہ دراصل ہمارے سیاسی قائدین ہیں اور ماما ہم( یعنی ووٹرس ) ہیں ۔
عامر خان واقعہ کے حوالے سے کہہ رہے ہیں کہ ووٹر ہر الیکشن کے وقت ہمارے سامنے آتے ہیں اور ہمارے پیروں پر گر کر اپنایت کا بھر پور مظاہرہ کرتے ہیں۔
اور جب وہ منتخب ہوجاتے ہیں تو منا کی طرح گھاٹ سے ہمارے سب کچھ لے کر غائب ہوجاتے ہیں اور مسائل کے گھاٹ پر توال لپیٹ کر کھڑے رہتے ہیں اور سب سے پوچھتے ہیں دیکھا ہمارا منا۔اس دلچسپ اور سبق آموزویڈیو کا ضرور مشاہدہ کریں۔