لکھنو۔کل ہند مسلم پرسنل لاء بورڈ نے وی ایچ پی کی دھرم سبھا اور شیوسینا کے پروگرام کو سپریم کورٹ کے لئے چنوتی قرار دیا۔بورڈ کے جنرل سکریٹری مولانا ولی رحمانی نے کہاکہ اس سے مسلمانوں کے خلاف ماحول بنایاجارہا ہے۔
رحمانی نے صاف کہاکہ’ مسئلہ ایک مسجد کا بھی نہیں بلکہ مسئلہ اصول کا ہے ہم لوگ اس ملک میں دھیرے دھیرے او رکتنے مسجدیں قربان کریں گے۔ اگر ہم کسی ایک فریق سے بات چیت کرتے ہیں تو اسی کل ہٹادیاجائے گا اوردسرے لوگ کھڑے ہوجائیں گے۔
شری شری روی شنکر نے کہاتھا کہ آپ ایودھیا سے باہر بہت بڑی مسجد بنالیجئے۔
مگر بعد میں شری شری کنارے ہوگئے۔
سوچئے اگر ان سے کوئی سمجھوتا کرلیاہوتا تو کیاہوتا۔انہوں نے یہ بھی کہاکہ بابری مسجد پر اگر کوئی سمجھوتا کرلیا بھی جاتا ہے تو اس سے کئی نقصان ہونگے ۔