مریکہ او رعرب ممالک کالبنان کی تنظیم حزب اللہ کی قیادت پر پابندی کا اعلان

واشنگٹن : امریکہ سمیت ۶؍ عرب ممالک نے لبنان سے تعلق رکھنے والی تنظیم حزب اللہ کی قیادت پر پابندیو ں کا اعلان کردیا ۔فرانسیسی خبر رساں ادارہ اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق امریکہ ایران او راس کے اتحادیو ں کے خلاف اقتصادی دباؤبڑھا نے کی بھرپور کوشش کر رہا ہے ۔

امریکہ او رسعودی عرب کی قیادت میں قائم ٹیررسٹ فنانسنگ سنٹر کے مطابق حزب اللہ کی شوری کونسل کے جنرل سکریٹری حسن نصر اللہ پر پابندی لگائی ہے ۔ پابندی کی زد میں آنے والوں میں حسن نصراللہ ڈپٹی سکریٹری جنرل نعیم قاسم سمیت شوری کونسل کے۳؍ دیگر ارکان بھی شامل ہیں ۔

جس کے انکے اثاثہ بھی منجمد کردئے گئے ہیں ۔اسی دوران ٹی ایف ٹی سی کے عرب ممالک سعودی عرب ، بحرین ، کویت ، عمان ،قطر او ر متحدہ عرب امارت نے حزب اللہ سے تعلق رکھنے والے دیگر ۸ ؍ افراد پر پابندی کا اعلان کردیا جنہیں امریکہ پہلے ہی کالعدم قرار دیا ہے ۔واضح رہے کہ ایک سال میں ٹی ایف ٹی سی کادوسرا اجلاس ہوا جس میں خطے کے امن کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف پابندیوں کا اعلان کیا گیا ۔

گذشتہ سال کو ایک گرو پ نے داعش او ریمن میں القاعدہ کے اہم شخصیات پر پابند ی عائد کی تھی ۔امریکہ کے وزیر خزانہ اسٹیون منوچن نے کہا کہ ٹی ایف سی نے عالمی سکیوریٹی کے تناظر میں خطہ میں ایران او رحزب اللہ کی بڑھتی عملداری کو محدود کیا ہے ۔