پچھلے ماہ آربی ائی کے اعلی عہدیداروں کی جانب سے دئے گئے بیانات کی وجہہ سے نریندر مودی کی زیر قیادت مرکزی حکومت اور آربی ائی کے درمیان رسہ کشی منظرعا م پر ائی تھی۔
ممبئی۔ریزو بینک آف انڈیا کے سابق گورنر راگھو رام راجن نے حکومت سے سنٹرل بینک کی عظیم خودمختاری کے اعلان کا بچاؤ کرتے ہوئے کہاکہ بالآخر قوم کو آزاد اورخود مختار آر بی ائی سے فوائد کے لئے کھڑا ہونا پڑے گا۔
منگل کے روز سی این بی سی ٹی وی 18پر نشر ہوئے ایک انٹرویو میں راجن نے کہاکہ سنٹرل بینک اور حکومت کے درمیان جاری بحران اس وقت ہی حل ہوسکتا ہے اگر دونوں فریق ایک دوسرے کی خود مختاری او رمنشاء کا احترام کریں۔
راجن جن کے عہدے پر ستمبر2016میں ارجت پٹیل کاتقرر عمل میںآیا نے کہاکہ ’’ جنتا جلدی ہوسکے اتنا جلدی یہ کام کرنا جانا چاہئے جو ملک کے مفاد او ریہ ریزور بینک کی ادارہ جاتی آزادی اور قدیم روایت بھی ہے‘‘۔
پچھلے ماہ آربی ائی کے اعلی عہدیداروں کی جانب سے دئے گئے بیانات کی وجہہ سے نریندر مودی کی زیر قیادت مرکزی حکومت اور آربی ائی کے درمیان اس وقت رسہ کشی منظرعا م پر ائی تھی جب قرض دینے والے معاملات کے متعلق‘ این بی ایف سی اداروں کو زیادہ نقدی فراہم کرنے کے معاملات سامنے ائے تھے ج ادارے کا اختیار ہے۔
آر بی ائی کے ڈپٹی گورنر ویرال اچاریہ نے حکومت کی جانب سے جاری کردہ بینک کی مخالفت سنٹرل بینکوں کی خود مختاری کی حمایت میں کی تھی۔
کئے لوگوں کا اس کے بعد ماننا تھا کہ آربی ائی سختی کے ساتھ حکومت کے دباؤ کے خلاف دیکھائی دے رہی ہے جو مئی کے مہینے میں منعقد ہونے والے انتخابات کے پیش نظر لیاگیا فیصلہ ہے