رام پور( یوپی)۔یونین منسٹربرائے اقلیتی امور مختار عباس نقوی نے’’شیولنگ‘‘ کو دودھ سے نہلایا اور ملک کی عوام کے فلاح وبہبود کے لئے پوجابھی کی۔
اس کے علاوہ انھوں نے راتھوڑ گڑ گاؤں میں کسان میلے کا بھی افتتاح عمل میں لایا۔
انہوں نے مودی اور یوگی حکومت کو فلاحی سرگرمیوں کے لئے پابند عہد قراردیا۔
کسانوں کی جانب سے قائم کردہ کئی اسٹالس کا بھی انہوں نے معائنہ کیا۔اس موقع پر انہوں نے کہاکہ ایسے میلوں کا متواتر انعقاد عمل میں لایاجانا چاہئے۔
انہوں نے حکومت کی جانب سے جاری کردہ اسکیمات سے استفادہ اٹھانے کی بھی کسانوں سے اپیل کی ہے