مرکزی حکومت کشمیر میں اپنی پالیسیوں کی ناکامی سے سبق حاصل کریں ۔ مولانا محمود مدنی 

نئی دہلی : جمعیۃ علماء ہند کے جنرل سکریٹری مولانا محمود مدنی نے کشمیر کے پلوامہ میں فوج کے ذریعہ بارہ معصوم بچے سمیت چھ شہریو ں کے قتل پر سخت رد عمل کا اظہار کیا ا ور کہا کہ ایسا عمل چاہے دنیا کے کسی بھی خطے میں ہو ہر گز قابل قبول نہیں ۔جمعیۃ علماء ہند کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز میں انہوں نے کہا کہ تاریخ شاہد ہے کہ بے قصوروں کی جان لے کر دنیا میں کہیں بھی امن قائم نہیں ہوا ۔

انہوں نے مرکزی حکومت کو متوجہ کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر میں اپنی پالیسیوں کی ناکامی سے سبق حاصل کرے اور وہاں کے شہریوں کے اندر اعتماد کی فضا بحال کر نے کیلئے موثر اقدامات کریں ۔ مولانا مدنی نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ خاطی افسران او رفوج کے نوجوانوں کے خلاف سخت کارروائی کرے او رمہلوکین کے پسماندگان کو معقول معاوضہ دیا جائے۔