‘مراٹھا مارچ‘ کی پونے میں آمد ‘ 25لاکھ افراد شریک

پونے ، 25 ستمبر (یواین آئی) مہاراشٹر میں احمد نگر ضلع کے کوپرڈي گاؤں میں ایک لڑکی کے ساتھ عصمت دری اور قتل کے ملزمان کو سخت سزا دئے جانے ، ایجوکیشن میں ریزرویشن، روزگار اورظلم و زیادتی مخالف قانون  میں ترمیم کا مطالبہ کرتے ہوئے مراٹھا برادری کی جانب سے منعقدہ خاموش مارچ ‘مراٹھا کرانتی مارچ’ آج پونے پہنچا۔منتظمین کے مطابق ریلی میں تقریبا 25 لاکھ لوگ شامل ہوئے ۔ کرانتی مراٹھا مورچہ کی طرف سے جلوس کا انعقاد کیا جا رہا ہے ۔ ریلی کے منتظمین نے کسی طرح کے بند کا اعلان نہیں کیا ہے لیکن کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچنے کے لئے دکانیں، سبزی منڈیاں اور کاروباری ادارے بند ہے ۔ دکن میں سمبھاجي مہاراج کے مجسمہ پر گلہائے عقیدت پیش کرنے کے ساتھ ہی شروع ہوا مارچ جے ایم روڈ، لکشمی روڈ اور پونے کیمپ علاقے سے گزرتا ہوا مارچ کونسل ہال پر جاکر ختم ہوگا۔کونسل ہال میں مراٹھا برادری کے رہنما ضلع مجسٹریٹ سوربھ راؤ کو ایک میمو رینڈم پیش کریں گے ۔