نئی دہلی : کنگ عبد اللہ بن عبد العزیز برائے بین المذاہب واثقافہ مکالمہ ‘ کا دوسرا اعلی سطحی سے روزہ اجلا س مذہب کے نام پر ہونے والے تشدد کے خلا ف اتحاد کے عنوان پر ہوٹل ہلٹن اسٹیڈ پارک ویا نا میں منعقد کیا گیا ہے۔
جمعۃالعلماء ہند کے صدر اور رابطہ عالمی اسلامی کے ممبر مولانا سید ارشد مدنی آسٹریا میں ہونے والے اس پروگرام میں شرکت کے لئے ویانا پہنچ چکے ہیں۔
جہاں ایئر پورٹ پر ادارے کے اہم ذمہ داران نے ان کا والہانہ استقبال کیا ۔واضح رہے کہ یہ ایک بین الحکومتی تنظیم ہے ۔جس کا صدر دفتر آسٹرا کے ویا نا شہر میں واقع ہے۔اور بر صغیر سے مولانا مدنی نمائندگی کرر ہے ہیں ۔
اس اجلا س میں مولانا مدنی نے کہا کہ مذہب کے نام پر کہیں بھی تشدد ہو ہم ان کے خلاف ہے ۔انھوں نے یہ بھی کہا کہ مذہب تو دلوں کو جوڑنے کا کام کرتا ہے۔
ا س لئے جو لوگ دنیا میں مذہب کے نام پر تشدد کرتے ہیں ان کے خلاف اجتماری طور پر آواز بلندکی جانی چاہئے۔مولانا مدنی نے کہاکہ ہم ہر سطح پر یکجہتی کے پیغام کو عام کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔اور اس اہم کانفرنس کے ذریعہ بھی ہم اپنے پیغام کو پوری دنیا میں پہنچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔