ملاپورم:ہفتہ کے روز فیصل عرف انل کمار جس کو اسلام قبول کرنے کے بعد قتل کرنے کا سنگھ پریوار کے حامیوں پر الزام ہے‘ کی ماں سے رادھیکاویمولہ روہت ویمولہ کی ماں نے ملاقات کی ۔
ملاقات کے دوران رادھیکاویمولہ نے مرحوم فیصل کی ماں میناکشی پر پر زوردیا کہ وہ خود کو سنگھ پریوار کی عامرانہ حکومت میں اپنے بیٹا گنوانے والی ماں کی حیثیت سے اپنی شناخت بنائے۔رویت ویمولہ کے دوستوں کے ساتھ میناکشی سے ملاقات کے لئے ائی رادھیکا نے کہاکہ ’’ حکومت سنگھ پریوار کے مکمل کنٹرول میں ہے۔
یہ لوگ اقلیتو ں کودبارہے ہیں اور ان کے حقوق سلب کررہے ہیں۔ مرکز میں برسراقتدار حکمرانوں کے ذریعہ ہمیں منظم سازش کے تحت نشانہ بنایاجارہا ہے‘‘۔ رادھیکا نے کہاکہ ’’ وزیراعظم جس کی کوئی بیوی ہے اور نہ بچہ‘ وہ اولاد سے محروم ہونے والی کادرد کیسے سمجھیں گے‘‘۔
میناکشی کو ترغیب دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ وہ ایک مضبوط فرنٹ تیار کریں اور فیصل کی فیملی کو تحفظ فراہم کرنے کاکام کرے۔اپنے بیٹے کی ہلاکت کے بعد میناکشی نے مذہب اسلام قبول کرتے ہوئے اپنا نام جمیلہ رکھ لیاتھا۔
جاریہ سال اپریل میں رادھیکا نے اپنے دلت ریسرچ اسکالر بیٹے کی حیدرآباد سنٹرل یونیورسٹی میں اے بی وی پی اراکین او ریونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے ہراسا ں کئے جانے بعد خودکشی کرنے کے بعد بدھ مت مذہب قبول کرلیاتھا
۔درایں اثناء پولیس نے اٹھ لوگوں بشمول آر ایس ایس ورکرس کی فیصل کے قتل کے ضمن میں گرفتار کیا ہے۔پولیس کے مطابق فیصل کے قتل میں اس کے رشتہ داروں کاہاتھ شامل ہے جنھیں خاندان کے مزیدافراد کا اسلام قبول کرنے کا خدشہ لاحق ہوگیاتھا۔
فیصل کی موت سے ایک ہفتہ قبل فیصل کی بیوی او ربچو ں نے مذہب اسلام قبول کیاتھا۔
Courtesy: MM