مذہب اسلام امن کا پیغام دیتا ہے‘ دنیا کا کوئی مذہب نفرت پھیلانے کی ترغیب نہیں دیتا۔ مولانا ارشد مدنی۔ ویڈیو

مولانا ارشد مدنی نے کہاکہ قرآن اور حدیث کا ہر پیغام امن وشانتی کا ہے۔ اتنا ہی نہیں بلکہ ہندو‘ عیسائی‘ اور سکھ مذہب بھی امن وشانتی کا پیغام دیتا ہے۔

مگر افسوس کی بات ہے کہ سیاسی لوگوں کی تقریریں دیکھنے پر پتہ چلتا ہے بھگوا لباس پہن کر ‘ ماتھی پر تلک لگا کر مسلمانوں کے خلاف زہر اگلتا ہے اور یہ ثابت کرتا ہے کہ وہ مسلمانوں کے ساتھ رہنا پسند نہیں کرتا۔ یہ مذہب کی شبہہ کو بگاڑ رہا ہے۔

تیرہ سو سال سے اس ملک میں ہندو او رمسلمان ایک ساتھ رہتا ہے۔ اگر ایسا ہوتا تو یہ ملک جل کر خاک ہوجاتا ہے۔انہو ں نے سیاسی قائدین کو اپنی شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ اپنے ذاتی مفادات کے لئے نفرت کا زہر پھیلانے کاکام کیاجارہا ہے۔

اگر ایسا نہیں ہوتاتوایک دوسرے کے درمیان میں نفرت پھیلانے کا یہ عمل نہیں کیاجاتا۔ویڈیو ضرور دیکھیں