مدیر اعلی روزنامہ سیاست کی والدہ محترمہ بیگم عابد علی خان صاحبہ کا انتقال

حیدرآباد:بیگم عابد علی خان زوجہ بانی وایڈیٹر روزنامہ سیاست اُردو کا نے آج18جولائی کو داعی اجل کو لبیک کہہ دیا۔مرحومہ سید شاہ شبیر حسینی مرحوم سجاد نشین درگاہ شاہ خاموش کی دختر بھی تھیں۔

نماز جنازہ اور تدفین درگاہ شاہ خاموش میں آج دوپہر1:30بجے ادا کی جائے گی۔

مرحومہ کے سب سے بڑے بیٹے جناب زاہد علی خان مدیر اعلی سیاست ہیں‘ جبکہ مرحومہ کے دیگر بیٹے اور بیٹیو ں میں ڈاکٹر شاہد علی خان ڈائرکٹرکیورویل اسپتال‘ جناب ظہیر الدین علی خان منیجنگ ڈائرکٹر سیاست‘ ڈاکٹر مظہرالدین علی خان ‘محترمہ عرشیہ قادری اور محترمہ یسمین فاطمہ بھی شامل ہیں