مدھیہ پردیش کی کابینہ میں ۱۵؍ سال بعد مسلم چہرہ 

بھوپال : مدھیہ پردیش میں ۱۵؍ سال بعد اقتدار میں لوٹی کانگریس پارٹی کے نومنتخب وزیر اعلیٰ کمل ناتھ نے ۲۵؍ دسمبر کو کابینہ کی تشکیل دی ۔کمل ناتھ نے اپنی کابینہ میں ۲۸؍ وزراء کو شامل کیا جن میں ایک مسلم وزیر بھی ہے ۔ تقریبا ۱۵؍ سال بعد ریاستی کابینہ میں کوئی مسلم رکن کو شامل کیا گیا ۔ اس مسلم وزیر کا نام عارف عقیل ہے جو شمالی بھوپال سے رکن اسمبلی ہیں۔

واضح رہے کہ عارف عقیل پہلی بار 1990ء میں آزاد امیدوار کی حیثیت سے انتخاب لڑکر کانگریس امید وار کو شکست دی تھی ۔