مدھیہ پردیش میں2 خواتین سمیت 28 وزیروں نے حلف لیا

بھوپال- مدھیہ پردیش کی گورنر آنندي بین پٹیل نے آج یہاں منعقدہ ایک باوقار تقریب میں وزیر اعلی کمل ناتھ کی قیادت میں قائم کانگریس حکومت کے 28 وزراء کو عہدے اور رازداری کا حلف دلایا۔

محترمہ پٹیل نے راج بھون میں منعقدہ ایک تقریب میں ڈاکٹر گووند سنگھ، بالا بچن، سجن سنگھ ورما، حکم سنگھ کراڑا، ڈاکٹر وجے لکشمي سادھو، سچن یادو، ترون بھنوت، سریندر سنگھ بگھیل،

جیتو پٹواری، کملیشور پٹیل، لکھن گھنگھوریا، مہندر سنگھ سسودیا ، پردیومن سنگھ تومر، پی سی شرما، امنگ سنگھار، ہرش یادو، جے وردھن سنگھ کو وزیر کے عہدے کا حلف دلایا ۔گورنر نے پربھورام چودھری، پریہ ورت سنگھ، سکھ دیو پانسے ، گووند سنگھ راجپوت، محترمہ امرتي دیوی،

عارف عقیل، برجندر سنگھ راٹھور، اومکار سنگھ مرکام، پردیپ جیسوال، لاکھن سنگھ یادو اور تلسی رام سلاوٹ کو بھی وزیر کے عہدے کا حلف دلایا گیا۔مسٹر کمل ناتھ نے 17 دسمبر کو وزیر اعلی کے عہدت کا حلف لیا تھا۔ آج کل 28 وزراء نے حلف لیا ہے ۔

اس طرح اب ریاست میں وزیر اعلی سمیت کل 29 وزیر ہو گئے ہیں۔