چھترپور 30 ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام) چیف منسٹر مدھیہ پردیش شیوراج سنگھ چوہان نے آج اعلان کیا کہ ریاست میں گائیوں کیلئے ایک وزارت قائم کی جائیگی ۔ انہوں نے چھتر پور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریاست میں مدھیہ پردیش گئو پالن ایوم پشو دھن سموردھن بورڈ کی بجائے ایک وزارت گائے تشکیل دی جائیگی کیونکہ جو بورڈ سابق میں تھا وہ محدود حد تک تھا ۔ انہوں نے کہا کہ اس بورڈ کیلئے فنڈز بہت کم جاری کئے جاتے ہیں جبکہ وزارت گائیوں کی خدمت کیلئے بہتر خدمت انجام دے سکتی ہے ۔