بھوپال:مدھیہ پردیش کے ضلع چنڈوارا انتظامیہ نے بتایا کہ قریب سے کولڈ اسٹوریج سے امونیا گیس لیک ہونے کے بعد سانس لینے میں دشواری کی شکایت پر ایک خانگی اسکول کے 55بچوں کو دواخانہ میں داخل کیاگیا ہے۔ سینئر افیسر نے کہاکہ نرسنگ پور روڈ پر واقعہ کولڈ اسٹوریج سے گیس لیک واقعہ کے وقت تقریبا800بچے اسکول کیمپس میں موجود تھے۔ضلع کلکٹر جے کے جین نے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔
جین نے سپریڈنٹ آف پولس گوارو تیواری کے ہمراہ مقام واقعہ کامعائنہ کرنے کے بعد کہاکہ’’سانس لینے میں دشواری کی شکایت کے بعد پچاس بچوں میں ہم نے اسپتال میں شریک کیا ۔ طبی جانچ کے بعد انہیں دوائیوں کے ساتھ گھر بھیج دیاگیا۔ ہم نے اسکول بھی خالی کروادیاہے‘‘۔ کلکٹر نے کہاکہ’’ ہم نے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔ پولیس کولڈ اسٹوریج مالک سے پوچھ تاچھ کررہی ہے‘‘۔ انہوں نے کہاکہ صبح دس بجے کے قریب جب بچے روزانہ کی مشق کے لئے اسکول میدان میں جمع ہوئے تھے اس وقت کولڈ اسٹوریج سے امونیا گیس لیک ہونے کا واقعہ پیش آیا۔
گیس لیک ہونے کے بعد کچھ بچوں نے سانس لینے میں دشواری کی شکایت کی۔جین نے کہاکہ کولڈ اسٹوریج سنٹر میں سلینڈر کے دھماکے سے پھٹ پڑنے کے بعد امونیا گیس لیک کا واقعہ پیش آیا ہے۔ایس پی تیواری نے کہاکہ فائیر برگیڈ اور ایمبولنس کی ٹیمیں واقعہ کی اطلاع ملنے کے ساتھ ہی موقع پر پہنچ گئی۔انہوں نے مزیدکہاکہ حالات مکمل طور پر قابو میں ہیں ‘ اور ہم کولڈ اسٹوریج ملک سے تفتیش کررہے ہیں‘‘