بھوپال۔بی جے پی کا منشور فینانس منسٹر ارون جیٹلی او رچیف منسٹر شیوراج سنگھ چوہان کے ہفتہ کے روز جاری کیاجس میں نوجوانوں ‘ خواتین او رکسانوں پر توجہہ مرکوز کی گئی ‘
سال میں د س لاکھ نوکریاں ‘ اور اعلی نشانات سے پاس ہونے والی طالبات کو مفت موپیڈس کی فراہمی کے علاوہ کسانوں کو زائد زراعی فوائد دینے کی بات کہی گئی ہے۔ بی جے پی کا منشور دوحصوں میں منقسم ہے ایک تو عورتوں کے لئے جس کو ’ ناری شکتی‘ کہاگیا ہے جبکہ دوسرے کو’ درشٹی پترا‘ قراردیاگیا ہے۔
جمعہ کے روز چیف منسٹر چوہان نے ٹی او ائی کو دئے گئے اپنے انٹرویو میں جو باتیں کہیں تھیں وہ تمام باتیں درشٹی پترا میں شامل ہیں ۔ جبکہ کانگریس نے اپنی ’ نرم ہندوتوا‘ حکمت عملی کے طور پر رام ون گمن پتھ او رگاؤ موترا کو اپنی مہم کاحصہ بنایاہے۔
مزے کی بات تو یہ ہے کہ بی جے پی نے ’ بجلی‘ سڑک‘ پانی‘کو بھی اہم فہرست میں شامل کیاہے۔ کانگریس کے منشور میں گاؤ شالہ اور لارڈ رام کا کوئی ذکر نہیں ہے ۔
مدھیہ پردیش میں28نومبر کے روز الیکشن منعقد ہونے والے ہیں۔
چوہان نے کہاکہ ’’ تعلیم کو فروغ دینے کے لئے انٹرمیڈیٹ میں75فیصد سے زائد نشانات سے کامیاب ہونے والی طالبات میں فری اسکوٹیز کی تقسیم عمل میں لائی جائے گی۔
خواتین اورآزاد اور خود مختار صنعت کار بنانے کے لئے خصوصی قرضہ جات کی ادائی عمل میں لائی جائے گی‘‘۔