گوہاٹی: کل آسام مدرسہ ٹیچرس ورکرس اسوسیشن اور کل مدرسہ اسٹوڈنٹ یونین نے نومبر 9کے لکشمی پور پارلیمانی اور بیتھا لنگو اسمبلی حلقہ مجوزہ ضمنی انتخابات میں بی جے پی امیدوار کی حمایت کا اعلان کیا۔
آسام بی جے پی میناریٹی مورچہ جنرل سکریٹری مہیر الدین احمدنے مذکورہ تنظیموں کی جانب سے منعقدہ ایک اجلاس سے خطاب کید وران یہ بات کہی۔
انہوں نے مزیدکہاکہ دونوں تنظیموں نے حکومت کی جانب سے ریاست آسام کے مدرسوں کو درپیش مسائل کے حل کے متعلق سنائے گئے احکامات پر بھی چیف منسٹر سربندا سونو ال کا شکریہ بھی ادا کیا۔
ان تنظیموں نے چیف منسٹر سے مدرسہ نصاب میں درکار تبدیلوں لانے کی بھی اپیل تاکہ مدرسوں کے طلبہ کو یونیورسٹیوں میں آسانی کے ساتھ داخل مل سکے۔