چودہ سو سال قبل مقدس قرآ ن کانزول عمل میںآیا۔ جس میں بے شمار سائنسی راز کا ذکر ہے جس کا حالیہ عرصہ میں انکشاف ہوا۔ بہت سارے غیرمسلم سائنس دانوں نے قرآن کے اس عظیم معجزہ سے متاثر ہوکر مذہب اسلام قبول کرلیا ہے۔
تخلیق کے متعلق
سائنس کہتی ہے کہ ہر جاندار کا پانی پر انحصار ہے اور سیلس 78فیصد پانی سے تیار ہیں اور اللہ تعالی نے قرآن میں یہ بتادیا ہے کہ ہر چیز کی تخلیق پانی سے کی گئی ہے
’’ اللہ تعالی نے زمین پر چلنے والا پانی سے بنایاہے۔تو ان میں سے کوئی اپنے پیٹ پر چلتا ہے ۔او ران میں سے کوئی دوپاؤں پر چلتا ہے۔اور ان میں سے کوئی چار پاؤں پر چلتا ہے۔آیات نمبر24:45۔
ڈورجا راؤ پروفیسر آف مارین جیالوجی کنگ عبدالعزیز یونیورسٹی نے کہاکہ ’’ یہ تصور بھی کرنا ممکن نہیں ہے چودہ سوسال قبل اس طرح کے معلومات موجود تھے۔ ان میں سے کچھ چیزوں کی معلومات ہوسکتی ہے مگر ان کا اس انداز میں بیان ممکن نہیں ہے۔ لہذا یہ آسان نہیں انسانی جانکاری کے لئے ۔ میں سمجھتا ہوں یہ جانکاری عظیم قدرتی ذرائع سے حاصل ہوئی ہے‘‘