مختار انصاری کو پڑا دل کا دورہ ۔ اہلیہ بھی ہوئی بیہوش

باندہ۔ اترپردیش کے رکن اسمبلی مختار انصاری کو دل کا دورہ پڑنے کے بعد ضلع اسپتال میں داخل کرایاگیا ‘ لیکن وہا سے لکھنو منتقل کردیاگیا۔

میو اسمبلی حلقہ سے بی ایس پی کے ممبر اسمبلی مسٹر انصاری بی جے پی کے کرشنا نندرائے کے قتل سمیت کچھ دیگر معاملات میں باندہ جیل میں بند ہیں ۔ ضلع مجسٹریٹ مہندر بہادر سنگھ نے بتایا کہ مسٹر انصاری سے ان کا خاندان جیل میں ملنے آیاتھا۔

اچانک مسٹر انصاری کا بلڈ پریشر بڑھ گیا اور وہ بے ہوش ہوکر گرگئے۔ ان کی حالت دیکھ کر ان کی اہلیہ بھی بے ہوش ہوگئیں‘ لیکن اہلیہ کو دل کا دورہ نہیں پڑا ہے۔

دونوں کو ضلع اسپتال میں داخل کرایاگیاتھا۔ مسٹر سنگھ نے بتایا کہ مسٹر انصاری کو ڈاکٹروں نے بہتر علاج کے لئے لکھنو منتقل کردیا ہے۔

سکیورٹی اسباب کی بناء پر انہوں نے یہ بتانے سے انکار کردییا کہ انہیں کہاں منتقل کیاگیا ہے ‘ لیکن چیف میڈیکل افسر ڈاکٹر سنتوش کمار کے مطابق مسٹر انصاری کو لکھنو کے ہارٹ کیئر سنٹر کو ریفر کیاگیا ہے