محمد محسن کی معطلی ختم۔

بنگلور: وزیر اعظم نریندر مودی کے ہیلی کاپٹر کی تلاشی لینے کے سبب الیکشن کمیشن نے آئی اے ایس آفیسر محمد محسن کوسنٹرل ایڈمنسٹریٹیوٹریبونل سے راحت ملنے کے بعد انتخابی کمیشن کو ان کی معطلی ختم کرنی پڑی مگر انہیں الیکشن ڈیوٹی پر بحال نہیں کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ کمیشن نے ریاستی حکومت محمد محسن کے خلاف تادیبی کارروائی کرنے کی سفارش کی ہے۔ دوسری آئی اے ایس آفیسر محمد محسن نے اس فیصلہ کو بھی چیلنج کرنے کا اعلان کیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ میں اپنی ڈیوٹی کررہاتھا او رمیں اپنی ذمہ داری قانون کے مطابق نبھارہاتھا۔ انہوں نے کہا کہ میں تاریکی میں اپنی جنگ لڑرہا ہوں۔ واضح رہے کہ ۶۱/اپریل کو ادیشہ کے سنبل پور میں وزیر اعظم نریندر مودی کے طیارہ کی تلاشی لی اور اس کی ویڈیو گرافی بھی کروائی۔ محمد محسن نے الیکشن کمیشن کے اس فیصلے کو سنٹرل ایڈمنسٹریٹیو ٹریبونل (سی اے ٹی) میں چیلنج کیا تھا۔ سی اے ٹی نے جمعرات کو الیکشن کمیشن کے فیصلہ پر روک لگائی۔ محمد محسن کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کے ضابطوں کے مطابق ہی ویڈیو گرافی کا حکم دیا تھا۔ اپنی ڈیوٹی انجام دہی پر مجھے کیوں سزا دی جاسکتی ہے؟